ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / فلپ کارٹ کا’’بِگ بلین ڈیز‘‘ دوبارہ شروع ہو رہا ہے

فلپ کارٹ کا’’بِگ بلین ڈیز‘‘ دوبارہ شروع ہو رہا ہے

Tue, 27 Sep 2016 17:19:32  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ،27ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلپ کارٹ 2 اکتوبر، 2016 سے 6 اکتوبر، 2016 کے درمیان ملک کی سب سے زیادہ مقبول بگ بلین ڈیز سیل شروع کر رہا ہے۔ اس بار بگ بلین ڈیز سے پہلے سے زیادہ بڑی اور بہتر ہو گئی ہے اور اس میں گاہکوں کو پروڈکٹوں کی وسیع رینج پر کم قیمت میں مزید شاپنگ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس زبردست بگ بلین سیل میں فیشن برانڈز سے لے کر لیٹیسٹ اسمارٹ فون، الیکٹرانکس، اسمارٹ ٹی وی، ہوم ڈیکور اور ہوم اپلائنسیس تک تمام مصنوعات میں اب تک کی سب سے پرکشش ڈیلس ملیں گی۔
بگ بلین ڈیز ہندوستان کا سب سے بڑا شاپنگ فیسٹیول برانڈ ہے، جس نے ہندوستان میں ای کامرس مارکیٹ کی توسیع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے تیسرے ایڈیشن میں یہ نہ صرف اب تک کی سب سے بہترین ڈیلس پیش کر رہا ہے، بلکہ آپ کی پسند کی مصنوعات کو زیادہ سستی بھی بنا رہا ہے۔ نو کاسٹ ای ایم آئی، پروڈکٹ ایکسچینج جیسے گاہک آفرس کے ساتھ گاہکوں کو کم بجٹ میں کوالٹی کی مصنوعات کو خریدنے کا موقع ملے گا۔ صارفین کو مختلف اقسام میں سب سے عمدہ ڈیلس اور ایکسکلوسیو برانڈ پارٹنرشپس کے ذریعہ کئی نئے لانچ اور زبردست مصنوعات کی سیریز ملے گی۔
کلیان کرشن مورتی، ہیڈ۔ کیٹیگری ڈیزائنرگین آرگنایزیشن، فلپ کارٹ نے کہا، ’’ بگ بلین ڈیز‘‘سچے معنوں میں ہندوستان کے تہوار کی نمائندگی کرتا ہے۔ بھارت کو ایک ساتھ لانے اورسب سے عمدہ شاپنگ کا تجربہ تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ ہم بگ بلین ڈیز سیل کا تیسرا ایڈشن پیش کر رہے ہیں۔ اس سال ہمارا دھیان کفایتی قیمت میں کوالٹی مصنوعات کو آسانی سے دستیاب کراکے گاہکوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے پر ہے۔ 


Share: